آپ آف لائن ہیں
جمعرات19؍ رجب المرجب 1442ھ4؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مشہور امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے

مشہور امریکی ٹی وی میزبان لیری کنگ انتقال کر گئے 


واشنگٹن (اے ایف پی /جنگ نیوز )امریکا کے مشہور ٹی وی ٹاک شو، لیری کنگ لائیو، کے میزبان لیری کنگ کا 87 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق لیری کنگ کے بیٹے چانس نے ہفتے کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی۔اے ایف پی کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ہفتے کو لیری کنگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکو نے کہا کہ ’لیری کنگ نے کئی مرتبہ پیوٹن کے انٹرویوز کیے۔ صدر نے ہمیشہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کی۔لیری کنگ امریکا کے مشہور ٹاک شو لیری کنگ لائیو کے میزبان تھے جو کہ سی این این پر 1985 سے 2010 تک نشر ہوا تھا۔لیری کنگ کی کمپنی ’اورا میڈیا‘ نے ان کے انتقال کی وجہ بیان نہیں کی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں لیری کنگ کو کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سےاسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ لیری کنگ کی کمپنی کے فیس بک پر آفیشل اکاؤنٹ سے ان کی موت کی خبر پوسٹ کی گئی۔ ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر ان کے انٹرویوز، ایوارڈز اور عالمی شہرت ان کے ایک منفرد براڈکاسٹر ہونے کی تصدیق ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید