لاہور( نمائندہ جنگ ،این این آئی ) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے اپنے ملازمین کو پاکستانی ائیر لائن پرسفر کرنے سے روکدیا ہے ،موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ کو تباہ کر دینے والا فیصلہ سامنے آیا ، وزیر اعظم او روزیر ہوا بازی سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے عہدوں سے مستعفی ہو ں، احسن اقبال نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک نئی طرز متعارف کرائی ہے کہ شکر کرو روٹی مل رہی ہے۔شکر کرو پیٹرول کی قیمت میں تین روپے اضافہ ہورہا ہے،شکر کرو بھارت مقبوضہ کشمیر لے کر گیا ہے آزاد کشمیر تو ہمارے پاس ہی ہے۔رب کا شکر ادا کر کہ ابھی تو زندہ ہے۔