• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراضی پر قبضہ، صدمےسے ایک شخص چل بسا، ورثاء سراپا احتجاج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ لوہی بھیر کے علاقہمیں زمین پر قبضے کے صدمے پر ہارٹ اٹیک سے ایک شخص دم توڑ گیا جس کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر ایکسپریس وے کو بلاک کر دیا ، رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز نےکاک پل پہنچ کر مظاہرین سےمذاکرات کرنےکے بعد ایکسپریس وے کوٹریفک کے لئے کھلوایا۔پولیس کے مطابق مظہر بھٹی کا پرویزامجد نامی شخص سے زمین کاتنازع چل رہاتھا اورلین دین کامعاملہ عدالت میں گیا۔ اس دوران گذشتہ روزمخالف فریقنے مبینہ طورپرزمین پر قبضہ کرلیا جسکے صدمے میں زمین کے مالک مظہربھٹی کودل کا دورہ پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ، بعدازاں ہفتہ کی صبح مرنے والے شخص کےلواحقین اوردیگراہل علاقہ نے اس کی میت سڑک پر رکھ کرپولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور ایکسپریس وے ٹریفک کے لئے بند کر دی ،اس دوران گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ، بعدازاں رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز موقع پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے ، راجہ خرم نواز نے کہا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف مہیا کیا جائے گا۔غفلت کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ سڑکوں پر ہمارے مائیں ،بہنیں بزرگ راستے کی بندش سے پریشان ہیں، راستہ کھولا جائے، مظاہرین نے راجہ خرم نواز کی یقین دہانی پر میت سڑک سے اٹھا کرراستہ کھول دیا ۔
تازہ ترین