• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 21 لاکھ 30 ہزار سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 881 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 21 لاکھ 30 ہزار 527 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 58 لاکھ 12 ہزار 719 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 651 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 7 کروڑ 13 لاکھ 90 ہزار 246 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 4 لاکھ 27 ہزار 635 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار 789 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 98 لاکھ 8 ہزار 205 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 998 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 53 لاکھ 30 ہزار 949 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 53 ہزار 376 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 6 لاکھ 55 ہزار 435 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 16 ہزار 475 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 88 لاکھ 16 ہزار 254 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 68 ہزار 971 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 98 ہزار 273 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 97 ہزار 329 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 36 لاکھ 17 ہزار 459 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 72 ہزار 877 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 30 لاکھ 35 ہزار 181 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 55 ہزار 441 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 26 لاکھ 3 ہزار 472 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 85 ہزار 162 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 24 لاکھ 55 ہزار 185 ہو گئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 933 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 24 لاکھ 34 ہزار 328 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 52 ہزار 536 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 21 لاکھ 37 ہزار 689 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 350 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 66 ہزار 185 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 991 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 30 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 594 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 48 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 981 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 295 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 285 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 76 لاکھ 42 ہزار 665 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 628 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 70 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 86 ہزار 489 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین