پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی خوبصورت وادیٔ کالام کی تصویر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کالام وادی سوات کی حسین تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر دیکھ کر سوات کا خوبصورت موسم بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے۔
تصویر میں صاف اور ٹھنڈے پانی کا چشمہ بہہ رہا ہے جبکہ اُس کے دونوں اطراف نے برف کی چادر اوڑھی ہوئی ہے۔
عمران خان نے سوات کی یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’کالام وادی، سوات۔‘
وزیراعظم نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اس شاندار تصویر کے فوٹوگرافر خواجہ سعید کو بھی ٹیگ کیا۔
دوسری جانب فوٹو گرافر خواجہ سعید نے عمران خان کی جانب سے اُن کے کام کو سراہانے پر وزیراعظم کی پوسٹ اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کی۔
فوٹو گرافر خواجہ سعید نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسٹوری کے کیپشن میں دل والے ایموجیز بنائے۔
وزیراعظم کی اس پوسٹ کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صرف 14 گھنٹے کے اندر عمران خان کی پوسٹ پر 88 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے دیتے بھی دکھائی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔