• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھرکھر برادران سے 125 کروڑ کی زمین واگزار کروالی، فردوس اعوان


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے کھوکھر برادران سے 125 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے جوہر ٹاؤن میں کھوکھر برادران کے رشتے داروں سے زمین واگزار کرنے پر آپریشن کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 38 کنال زمین خالی کرائے جانے کے آپریشن کی خود وزیراعلیٰ پنجاب نے نگرانی کی ہے۔


فردوس اعوان نے مزید کہا کہ جہاں جہاں سرکاری اراضی قبضہ مافیا کے پاس ہے، اُسے واگزر کروایا گیا ہے، بغیر کسی سیاسی دباؤ کے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ قوم کو گمراہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی، ن لیگ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرتی تھی۔

تازہ ترین