اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں ریاستی غنڈہ گردی اور دادا گیری کی گئی۔
کھوکھر برادران کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم چند ہزار لوگ اکٹھا کرکے تماشا لگاسکتے تھے لیکن مزاحمت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ اراضی کھوکھر برادران کی نہیں ہے، حکومت کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ایک طرف حکمران قومی اسمبلی ہم سے تعاون کی بھیک مانگتے ہیں اور دوسری طرف ہمارے گھر گراتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں سے حکومت مزید رابطے نہ کرے۔