کراچی، لاہور، پشاور کے بعد اب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی صفائی کی خراب صورتحال ہے۔
اسلام آباد میں صفائی کا کوئی نظام ہے اور نہ ہی نکاسی آب کا کوئی سسٹم ہے۔
پارلیمنٹ سے چند کلو میٹر دور واقع علاقوں میں صفائی اور نکاسی آب کی حالت انتہائی ابتر ہے۔
وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سے چند کلو میٹر دور ایکسپریس وے کے ساتھ اقبال ٹاؤن، کھنہ پُل، نیو شکریال، کری روڈ اور سوہان کے علاقوں میں ہر طرف کچرا اور گندگی ہے۔
شہریوں کا صفائی ستھرائی کی صورتحال پر کہنا ہے کہ ہم اپنے خرچ پر صفائی کا بندوبست کرتے ہیں اور پھر معاملات خراب ہوجاتے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔