• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیئے کی منظوری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے بلدیاتی نمائندوں کے اعزازیئے کی منظوری دے دی ۔ میئر نے ڈ ی ایم اے کی پرانی کمیٹی بحال کرتے ہوئے چوہدری اظہر کو دوبارہ چیئرمین بنا دیا۔ پیر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اجلاس میئر پیر عادل گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔ دریں اثناء میئر نے ایف نائن پارک کو گروی رکھنے کیخلاف عدالت میں جانے کا اعلان کر دیا ۔ پیر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میئر نےکہا کہ ایف نائن پارک پورے اسلام آباد کے لوگوں کا ہے، اس کو گروی رکھ کر قرض لینے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کے اس اقدام کیخلاف عدالت میں جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک کے عوض سکوک بانڈز جاری نہیں ہونے دینگے۔
تازہ ترین