• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت محنت کشوں کو بیروز گار کر رہی ہے،رحمٰن ملک

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) پمز کی نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج پیر کو ساٹھویں روز بھی جاری رہا۔ چیئرمین سنیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، سابق وفاقی وزیر داخلہ سنیٹر رحمٰن ملک نےملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی نوکریاں دیتی ہے،کبھی ملازمت نہیں چھینی۔ حکومت ایک طرف محنت کشوں کو بے روز گار کر رہی ہےاور دوسری طرف عوام سے صحت کی مفت سہولتیں بھی چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اِن کا بس چلے تو پورے ملک کو گروی رکھ دیں۔ مظاہرین سے ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فیض اچکزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین