• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی نے اسلام قبول کرلیا

امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے ) کے سابق کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کر لیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی ویڈیو شیئر کی اور اظہار مسرت کیا۔


غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیدا ہونے والے 42 سالہ اسٹیفن جیکسن نے 1997 میں باسکٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور 2014 میں ریٹائر ہوئے۔


انہوں نے نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں 14 سیزن کھیلے اور 12 ہزار سے زائد پوائنٹس اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ساتھی کھلاڑیوں کو ٹیم کے لیے  2 ہزار 634 پوائنٹس اسکور کرنے میں مدد دی۔

انہوں نے اب باضابطہ طور پر دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

وہ اپنے کیریئر میں نیوجرسی نیٹس، انڈیانا پیسرز، گولڈن سٹیٹ واریئرز، ملواکی بکز، شارلوٹ بوب کیٹس، سین اینٹونیو سپرز اور لاس اینجلس کلپرز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دئیے۔


تازہ ترین