کراچی میں ڈکیتی کے دوران بے رحم مجرموں نے کمسن بچی کے سامنے باپ کو گولی مار دی۔
گزشتہ روز کورنگی میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
بچی کے سامنے باپ کو گولی مارنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے، زخمی باپ کو دیکھ کر بچی روتی رہی۔
شہری نے موٹر سائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گولی ماری، تاحال ملزمان پکڑے نہ جاسکے۔
کراچی میں ماہ جنوری کے 26 دنوں میں 25 شہری ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوچکے ہیں۔