• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سابق ایس ایچ او ٹیکسلا سب انسپکٹر گل تاج کو معطلی کے بعدچارج شیٹ جاری کردی گئی ۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق 21جنوری کو کھلی کچہری میں ایک خاتون اہلکار نے سی پی او کو محمد گلتاج کے نا مناسب رویہ کی شکایت کی تھی،خاتون اہلکار کی شکایت پر ابتدائی تحقیقات میں گل تاج کے نامناسب رویہ کے الزام میں صداقت سامنے آنے پر مذکورہ ایس آئی کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں معاملہ قابل دست اندازی جرم کا نہ پایا گیا ۔انکوائری کی حتمی رپورٹ کے مطابق مذکورہ ایس آئی کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین