• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو زرداری نے اپنی مہندی کی تصویر شیئر کر دی


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی رسم حنا کی تقریب آج کراچی میں ہوگی۔

بختاور بھٹو زرداری اپنی منگنی کے بعد سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کافی متحرک ہیں اور خود سے متعلق نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کچھ گھنٹے قبل بختاور بھٹو کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری لگائی گئی ہے جس میں وہ اپنے ہاتھ میں مہندے لگوا رہی ہیں۔

بختاور بھٹو کی مہندی لگے ہاتھ کی یہ انسٹااسٹوری سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر پارٹی کارکنان سمیت اُن کے فالوورز کی جانب سے اُنہیں خوب دعائیہ کمنٹس موصول ہو رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں 24 جنوری کو  بلاول ہاؤس میں بختاور بھٹو کی شادی کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کیا گیا تھا۔

بختاور بھٹو کی رسم حنا کی سادہ سی تقریب آج یعنی 27جنوری کو ہوگی۔

بختاور بھٹو کے محمود چوہدری کے ساتھ نکاح کی تقریب 29 جنوری بروز جمعہ کو منعقد کی جائے گی جبکہ ’بارات‘ کی تقریب 30 جنوری کو ہوگی۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ برس 27 نومبر کو پاکستانی نژاد دبئی کے کاروباری شخص محمود چوہدری سے منگنی کی تھی۔

تازہ ترین