• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کی شادی کی مزید 3 تقاریب کو حتمی شکل دیدی گئی

سابق صدرآصف زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بختاور بھٹو کی شادی کی مزید 3 تقاریب کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کراچی میں ہونیوالی تقریب میں صرف دونوں خاندان کے افراد شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بختاورکی شادی سے متعلق چند دن بعد اسلام آباد، لاہور، لاڑکانہ میں بڑی تقاریب ہوں گی۔

اسلام آباد کی تقریب میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری افسران شرکت کریں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ہونے والی تقریب میں بھٹو اور زرداری خاندان سمیت دیگر کو مدعو کیا جائے گا۔

لاہور کی تقریب میں سیاسی شخصیات، پارٹی قائدین، و دیگر کو دعوت دی جائے گی۔

تازہ ترین