• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید نے مریم نواز کی ایک بات سے اتفاق کرلیا

وزیر داخلہ شیخ رشید نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ایک بات سے اتفاق کرلیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین میں کوئی ترمیم نہیں ہونی چاہیے، مریم نواز کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہاکہ مریم نواز اپنے لیے، پارٹی اور خاندان کے لیے مسائل پیدا کررہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ میں کہتا ہوں مسئلوں پر پٹرول نہ ڈالیں، اُن کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں۔


اُن کا کہنا تھاکہ براڈشیٹ کیس پاناما ٹو پلس ہوگا، ممکن ہے اس معاملے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بھی کوئی کردار ادا کرے۔

شیخ رشید نے مزید کہاکہ حدیبیہ پیپر مل اور سرے محل اپوزیشن جماعتوں کے گلے پڑجائیں گے، یہ جسٹس عظمت سعید پر شکایات کررہے ہیں تو کیا انہیں جسٹس قیوم لگا کردیں؟

انہوں نے یہ بھی کہاکہ اپوزیشن اگر سب کے خلاف علم بغاوت بلند کرے گی تو کیا ہوگا؟ جسٹس عظمت اپنے عمل سے ثابت کریں گے کہ وہ غیر جانبدار ہیں۔

تازہ ترین