• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے خلاف تین مقدمات میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف5 مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں سے عدالت نے3 مقدمات میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جسے اب 26 فروری کو سنایا جائے گا۔

عدالت نے دیگر 2 مقدمات میں 2 گواہوں کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے، ملزمان پر تھانے، پولیس موبائل پر حملے، پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام ہے۔


تازہ ترین