• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن بیلٹ سینیٹ کی بنیاد کیلئے نقصان دہ ہے، رضا ربانی


اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اوپن بیلٹ کو سینیٹ کی بنیاد کے لیے نقصان دہ قرار دیدیا۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کا مطلب متناسب نمائندگی کا نظام بدلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس زیرِ التوا اور حکومت نے بل پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔


سابق چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ سنجیدہ سوالات پیدا ہو گئے ہیں کہ کیا حکومت نے رولز کے مطابق آئینی ترمیمی بل پیش کیا؟

اُن کا کہنا تھاکہ اوپن بیلٹ کا اقدام سینیٹ کے قیام کی بنیاد کو نقصان دے گا۔

تازہ ترین