• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت روڈ پلازے پر مزید تعمیرات، تاجر سراپا احتجاج

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لیاقت روڈ کی امپیریل مارکیٹ کے دکانداروں نے پلازے پر شروع ہونیوالے تعمیراتی کام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پلازے کی ایسو سی ایشن کے صدر رفیق شاہ کا کہنا ہے کہ بغیر کسی نقشے اور پلرز کے تین منزلہ یہ پلازہ 1980 میں تعمیر کیا گیا تھا، پلازے کے دائیں جانب والی دیوار بہت کمزور ہے اور اسی دیوار کیساتھ تقریباً 100ائر کنڈیشنرز کے آٹوٹ ڈور یونٹ نصب ہیں، پلازے میں دو بار آگ بھی لگ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ اب یہ عمارت مزید بوجھ اٹھانے کے قابل نہیں، پلازے کی چھت پر مزید تعمیرات کام کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے لہذا کمشنر راولپنڈی اور کارپوریشن کے افسران کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔
تازہ ترین