کورونا ویکسین سے متعلق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی حکمت عملی کا سرپرائز سامنے آگیا۔
این سی او سی کی کورونا ویکسین سے متعلق پیشگی تیاری اور بروقت اقدامات نتیجہ بھی آگیا، حکومت اس حوالے سے بڑا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں قوم کو بڑی خوشخبری سنادی۔
انہوں نے کہاکہ کوویکس کی جانب سے کورونا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوز کی فراہمی کا خط موصول ہوگیا ہے، جو فروری سے ملنا شروع ہوجائیں گی۔
اسد عمر نے کہا کہ 6 ملین ویکسین مارچ تک مل جائیں گی جبکہ تمام 17 ملین ڈوز 2021ء کے پہلے ہاف میں موصول ہوجائیں گے۔
اُن کا کہنا تھاکہ کوویکس سے کوویڈ ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ 8 ماہ پہلے کیا تھا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، اس حوالے سے شعبہ صحت سے وابستہ 4 لاکھ لوگ خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 65 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
اسد عمر نے واضح طور پر کہا کہ سرکاری سطح پر کورونا ویکسین مفت میں لگائی جائے گی۔