• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے ٹیکس محصولات کی تفصیل جاری کردی


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے7 مہینوں میں 2 ہزار 570 ارب روپے کے محصولات حاصل کیے ہیں۔

یہ محصولات گزشتہ سال اسی عرصے کے حاصل کردہ رقم سے 2 ہزار 416 ارب روپے سے 6 اعشاریہ 4 فیصد زیادہ ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق گراس ریونیو 10 فیصد زیادہ ہے جبکہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 25 لاکھ 20 ہزار ہوگئی ہے۔

یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کےا سی دورانیے میں جمع ہونے والے گوشواروں سے 9 فیصد زائد ہیں۔


ایف بی آر حکام کے مطابق جنوری کے مہینے میں ریونیو نیٹ کلیکشن 364 ارب روپے رہی، مقرر کردہ ہدف 340 ارب روپے تھا۔

یہ وصولیاں پچھلے سال جنوری کے حاصل کردہ نیٹ ریوینیو کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 3 فیصد زیادہ ہیں۔

رواں مالی سال اب تک 129 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جا چکے ہیں، جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 69 ارب روپے تھے، اس سال اب تک ریفنڈز کے اجراء میں 87 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 48 اعشاریہ 3 ارب روپے رہا جو کہ پچھلے سال اس عرصہ میں 29 اعشاریہ 6 ارب روپے تھا۔

اس طرح اس سال ٹیکس ادائیگی میں 63 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے، اس کے علاوہ ایف بی آر نے 14 لاکھ ٹیکس گزاروں کو نوٹسز جاری کئے ہیں، جنہوں نے گوشوارے داخل نہیں کئے یا صفر قابل ٹیکس آمدنی ظاہر کی ہے یا پھر اپنے اثاثوں کی غلط تفصیلات فراہم کی ہیں۔

تازہ ترین