• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین پاکستان لانے کی حکمت عملی تبدیل

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان لانے کی حکمت عملی تبدیل کردی گئی، اب ویکسین پاک فضائیہ کے سی 130 کے ذریعے لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا طیارہ بھیج کر منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ویکسین کے لیے خاص درجہ حرارت درکار ہونے کی وجہ سے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔


ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ ایک آپریشنل ایئربیس سے پیر یکم فروری کو چین کے لیے روانہ ہوگا اور اگلے روز منگل 2 فروری کو ویکسین کی کھیپ لے کر نور خان ایئربیس پر لینڈ کرے گا۔

تازہ ترین