• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کب تک اپنے وعدوں، دعوؤں سے قوم کو دھوکا دیں گے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ وہ آخر کب تک اپنے وعدوں اور دعوؤں سے قوم کو دھوکا دیں گے؟۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے سوال کیا کہ وزیراعظم وعدوں اور دعوﺅں سے کب تک قوم کو دھوکا دیں گے؟


انھوں نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے جاگیرداروں میں کروڑوں روپے تقسیم ہو رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کو ان کا انتخابی مہم کا نعرہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی کا سونامی سب کچھ بہا کر لے گیا جبکہ قبضہ مافیا مضبوط، ادارے کمزور اور معیشت زوال پذیر ہے۔

تازہ ترین