• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی پٹرول پر پابندی‘حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہاہے کہ بلوچستان میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول پر پابندی سے بلوچستان کے لاکھوں افرادبیروزگار ہوگئے ۔ڈیزل وپٹرول پرپابندی سے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے حاجی نادرخان حاجی محمدنورودیگرسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ایرانی ڈیزل وپٹرول پرپابندی کے فیصلے سے لاکھوں افراد بیروزگا ہوگئے ‘صوبے میں روزگار کے مواقع پہلے ہی نہیں۔ غریب عوام اس کاروبارسے اپنے بچوں کی کفالت کرتے ہیں، ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی بندش سے غربت و بے روزگاری کا طوفان امڈآئیگا اور ہزاروں خاندانوں کے گھر کا چولہا بجھے جبکہ فیصلے سے بدامنی میں اضافہ ہوسکتا ہے جب تک کوئی دوسرا روزگار فراہم نہیں کیا جاتا ، ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی بندش کافیصلہ واپس لیا جائے۔وفاقی حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور عوام کے استحصال کاسلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت نظریاتی ایسے ناروا فیصلوں کے خلاف ہر فورم پر صدا بلند کرے گی۔حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو جلدلائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں زراعت ہے اور نہ کوئی صنعت۔ مہنگائی سے ہر چیز عوام کی دسترس سے باہر ہوگئی تو دوسری جانب بلوچستان میں جہاں ویسے ہی روزگار کے مواقع ناپید ہیں حکومت غریب کے بچوں کا نوالہ بھی چھین رہی ہے۔
تازہ ترین