• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادیٔ چترال میں ہندوکش اسنو فیسٹیول کا آج دوسرا دن


شمالی خیبر پختون خوا کی دلکش مناظر سے مالا مال وادیٔ چترال میں ہندوکش اسنو فیسٹیول کا آج دوسرا دن ہے۔

چترال میں جاری ہندوکش اسنو فیسٹیول میں 10 غیر ملکی کھلاڑیوں اور ماہرین سمیت 500 سے زائد اسکینگ کے کھلاڑی بھی شریک ہیں۔

فیسٹیول کے دوران غیر ملکی ماہرین نے مقامی کھلاڑیوں کو بھی اسکینگ کی ٹریننگ دی۔

کینڈین ہائی کمشنر گیلمور وینڈی نے وادیٔ چترال کے علاقے مداقلشت میں منعقدہ صفائی کی مہم میں شرکت کی۔


کینیڈین ہائی کمشنر کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں کے بچے برفانی کھیلوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں، مقامی آبادی کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

تازہ ترین