• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں ماحول دوست افراد نے کیا سائیکل ریلی کا انعقاد

Friendly Cyclist Rally Held In Islamabad
جویریہ صدیق....اسلام آباد میں اس بار یوم الارض پر کیا گیا ایک خاص اہتمام۔ یہ تھا ماحول دوست افراد کی جانب سے سائیکل ریلی کا انعقاد۔

ریلی میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے سائیکلسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ کلائیمٹ ریلیٹی پروجیکٹ نے انجام دیا تھا۔

ریلی میں70 سے زائد افراد نے سائیکل چلائی ۔ ان کا نعرہ تھا ’سائیکل چلاؤ اور دنیا بچاؤ‘۔تقریب کی منتظم انعم راٹھورکہتی ہیں ’’22 اپریل کو زمین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اسی مقصد کے لئے ہم نے اس تقریب کا اہتمام کیا تاکہ لوگوں میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے شعور اجاگر کرسکیں۔

انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں لوگ ’لو کاربن ‘ طرز زندگی کو اپنائیں اور ماحول دوست سرگرمیاں انجام دیں ۔یعنی جتنی کم کاربن اتنا ہی ماحول انسانیت کے لئے سود مند۔

اسلام آباد راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ستر سے زائد سائیکلسٹ نے اپنے کا سفر کا آغاز شاہ فیصل مسجد کے پاس سے شروع کیا۔ یہ ریلی مارگلہ روڈ ہوتے ہوئے دوبارہ شاہ فیصل مسجد کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں بچوں اور خواتین سائیکلسٹ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین