• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے عوام یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کوشاں ہیں، مختلف رہنما

برمنگھم(پ ر) ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے یکجہتی کشمیر کانفرنس کا آغاز تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی زیر صدرات منعقد ہوا امریکہ سے مقبوضہ کشمیر کے رہنما ڈاکٹر امتیاز خان، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، ٹریڈ یونین این سکاٹ، سٹاپ دی وار کے مرکزی رہنما جان ریس، کشمیر انفارمین سنٹر کے چیئرمین خواجہ سلیمان ، سوشلسٹ ورکر پارٹی کے رہنما الیسٹر وینگیٹ، فلسطین سالیڈارٹی کمپین کے رہنما کمال حواش، ہیومین رائٹس لائر محمد علی اصغر، سرکردہ سیاسی رہنما سلمیٰ یعقوب، سٹیورٹ رچرڈسن، نعیم ملک،سائمہ، سلیمان، نائیلہ اقبال نے کہا کہ کشمیریوں کی جدو جہد حق اور انصاف پر مبنی کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بھارتی وعدوں پر عمل درآمد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں بھارت نے ستر سال سے کشمیریوں کے انسانی اور جمہوری حق کو سلب اور فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر غاصبنہ قبضہ کر رکھا ہے ڈاکٹر امتیاز خان نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ ساتھ آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے غیر کشمیری انتہا پسند ہندوں کو آباد کرنے کی سازشیں کر رہا ہے عالمی برادری نے اگر خاموشی نہ توڑی بھارت کے ناپاک منصوبوں کو نہ روکا تو نریندر مودی جنوبی ایشا کے امن کو تباہ کرے گا، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مسلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسلہ نہیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا نے تسلیم کر رکھا ہے پُرامن طور پر حل نہ گیا تو خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اور دو ایٹمی قوتوں کے درمیان فوجی تصادم سے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ملے گا برطانیہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے برطانوی حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ سٹاپ دی وار کولیشن کے مرکزی رہنما جان ریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادادیں کشمیر یو کو یہ حق دیتی ہیں کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرے برطانوی ممبران پارلیمنٹ حکومت پر دبائو ڈالیں کہ وہ بھارت کے ساتھ تعلاقات کو بروے کار لاتے ہوئے مسلہ کے پُرامن حل کے پیش رفت کرئے فلسطینی رہنما کمال خواش نے کہا فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں اقوام متحدہ بُری طرح نام ہے بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں دونوں ممالک نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا اور دنیا خاموش تماشائی ہے۔ کانفرنس کی نظامت کے فرائض خواجہ محمد سلیمان نے انجام دیے۔

تازہ ترین