لاہور (نمائندہ جنگ) محکمہ صحت پنجاب نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے لیے 6 سرکاری ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔بورڈ شہباز شریف کی درخواست پر ان کے تین معالجین سے بھی رائے لے سکتا ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے پروفیسر خالد محمود کنوینر ہوں گے۔میڈیکل بورڈ میں پروفیسر سعید احمد، پروفیسر صائمہ امیر اور پروفیسر رانا دل آویز، پروفیسر خدیجہ اور ڈاکٹر عباس کھوکھر شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا جیل جا کر طبی معائنہ کرے گا اور اپنی رپورٹ محکمہ صحت کو جمع کرائے گا۔