• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب حکومت ’ایک پیج‘ پر ہے تو سینیٹ الیکشن پر کیوں پریشان ہے؟ شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کہتی ہیں کہ جب حکومت ’ایک پیج‘ پر ہے تو سینیٹ الیکشن پر کیوں پریشان ہے؟ سینیٹ الیکشن معاملے پر حکومت کو اپنے اراکین پر اعتماد نہیں۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء نے ہنگامے کی نئی مثال قائم کی، جو احتجاج عموماً اپوزیشن کرتی ہے وہ کل حکومت کرتی نظر آئی۔

شازیہ مری نے کہا کہ جس فنڈ کو عمران نیازی رشوت کہتے تھے آج پچاس پچاس کروڑ بانٹ رہے ہیں.

 اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ سینیٹ الیکشن سے 2 ہفتے قبل آئینی ترمیم کے پیچھے کیا راز ہے؟  

پی پی رہنما نے کہا کہ حکومت کہتی ہے منہگائی کم ہے لیکن آج منہگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کارکردگی سے ثابت کردیا وہ سلیکٹڈ ہے۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ کل قومی اسمبلی میں حکومتی وزراء احتجاج کرتے نظر آئے، پارلیمنٹ میں عوامی ایشوز پر بات کرنے نہیں دی جاتی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غیرسنجیدہ رویے نے پارلیمنٹ کو بہت نقصان پہنچایا ہے، ہم پارلیمنٹ کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین