• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل6، پشاور زلمی کا گانا ریحانہ گائیں گی ؟

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی ایک ٹوئٹ نے پاکستانیوں کو تذبذب میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی آمد آمد ہے، کرکٹ شائقین پی ایس ایل 6 کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

جہاں کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے دوران اپنی اپنی ٹیم کے لیے جذباتی نظر آ تے ہیں اور اپنی ٹیم کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہیں ہر سال پی ایس ایل کی ہر ٹیم کے گانے کا بھی انتظار کیا جاتا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے پی ایس ایل 6 کی ٹیم پشاور زلمی کے اینتھم سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا گیا ہے جس نے کرکٹ شائقین کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں پشاور زلمی کے مداحوں سے پوچھا ہے کہ کیا پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کے اینتھم کے لیے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ریحانہ کا انتخاب ٹھیک رہے گا؟

جاوید آفریدی کی اس مختصر سی ٹوئٹ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ شائقین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین