• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر ہفتے مجھے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دیں، وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ انھیں ہر ہفتے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفننگ دی جائے۔ 

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ریور راوی منصوبے اور این سی سی ہاؤسنگ سے متعلق اجلاس ہوا۔ 

اس اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ بنایا جارہا ہے، آئندہ دو ماہ میں اس پر کام شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم کو راوی منصوبہ پراجیکٹ کے مختلف فیز پر بریفنگ دی گئی۔ 

آئی جی پنجاب کی قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیولپمنٹ اتھارٹیز نے غیرقانونی اسکیموں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواست کی۔ 

انھوں نے بتایا کہ 2016 اور 2017 میں ایف آئی آرز درج نہیں ہوئی تھیں، 906 ریفرنسز پر 895 ایف آئی آرز درج ہوگئیں۔

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملتان میں ایک کیس پر اسٹے آرڈر ہے، 10 ریفرنسز ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے واپس لے لیے۔ 

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری طور پر صوبے میں آپریشن شروع کریں۔

انھوں نے ہدایت کی کہ ہر ہفتے مجھے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ فراہم کریں۔

تازہ ترین