• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف برطانوی عدالت کے فیصلے پر مطمئن ہیں، عطا تارڑ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف برطانوی عدالت کے فیصلے سے مطمئن ہیں۔ 

عطا تارڑ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے برطانوی عدالت کے فیصلے پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر اور برطانوی صحافی نے کہا تھا کہ اگر ہم سچے ہیں تو عدالت لے کر جائیں گے، شہباز شریف نے دعویٰ دائر کیا تو ڈیوڈ روز نے چھٹی کا بہانہ کر لیا۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ڈیوڈ روز نے عدالت کو بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں اور ابھی جواب دینے سے قاصر ہیں، برطانوی صحافی نے 3 مرتبہ عدالت سے جواب جمع کروانے کی مہلت مانگی۔


اُن کا کہنا تھا کہ برطانوی جج نے فیصلے میں کہا کہ یہ لیول ون کا ہتک عزت کا دعویٰ بنتا ہے، دعوے پر اب اس پر مزید آگے معاملات چلیں گے۔

عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ڈیلی میل کی جانب سے عدالت میں تسلیم کیا گیا کہ شہباز شریف پر منی لانڈرنگ کے کوئی الزامات نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کے پاس الزامات کے ثبوت نہیں، ڈیلی میل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جو الزامات لگائے وہ مفروضوں پر مبنی تھے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں شہزاد اکبر کے ساتھ آج اظہار افسوس کرتا ہوں، ان کو چہرہ بجا ہوا اور آواز مدہم تھی، معاون خصوصی برائے احتساب روز کی بنیاد پر عمران خان کو تو بیوقوف بناتے ہیں عوام کو بیوقوف نہ بنائیں۔

انہوں نے شہزاد اکبر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے والد اور چاچا کے سگے ہوتے ہیں وہ اپنے چچا کو بھی ڈیفنڈ کرتے ہیں، پہلے روز شہزاد اکبر کہتے تھے عدالت میں جائیں۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اب شہزاد اکبر روز جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین