نامور پاکستانی کوہ پیما علی سد پارہ اور اُن کی ٹیم کا 7 ہزار میٹر کی بلندی تک کوئی پتا نہ چل سکا۔
ذرائع کے مطابق کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کےلیے نکلی ٹیم اب تک واپس نہیں پہنچ سکی ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سدپارہ اور ٹیم کی تلاش میں تاحال کوئی کامیابی نہیں ملی، ہیلی کاپٹرز کے ذریعے7 ہزارمیٹر کی بلندی تک تلاش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کےٹو پر موسم خراب اور ہوا تیز ہو رہی ہے جس کی وجہ سے تلاش کا عمل متاثر ہورہا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سدپارہ اور ٹیم انتہائی بلندی سے اب تک واپس نہیں پہنچ سکے، غیر ملکی کوہ پیماوں کا تعلق آئس لینڈ اورچلی سے ہے۔
ذرائع کے مطابق علی سدپارہ کا بیٹے ساجد سدپارہ واپس کیمپ ون پہنچ گئے ہیں، انہیں لینے کے لیے ٹیم بیس کیمپ سے روانہ ہوئی تھی۔