صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلیٹ سے کرانے کا آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈیننس میں سینیٹ انتخابات کو زیر سماعت صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔
الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 81،122 اور 185 میں ترمیم شامل کی گئی۔
آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن آئین کی شق 226 کے مطابق رائے ہوئی تو سیکرٹ ووٹنگ ہوگی۔
آرڈیننس کے مطابق سپریم کورٹ نے اگر سینیٹ الیکشن کو الیکشن ایکٹ کے تحت قرار دیا تو اوپن ووٹنگ ہوگی۔
الیکشنز ترمیمی آرڈیننس 2021 کا اطلاق ملک بھر پر ہوگا، اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعت کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کرسکے گا۔