• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر، غذائی کمی کے سبب 2 بچےانتقال کر گئے

تھرپارکرمیں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 2 بچے انتقال کر گئے ہیں۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں کے نتیجے میں  رواں سال جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق جاں بحق بچے نو مولود تھے۔

محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق بچوں کا تعلق تھر کے دیہی علاقوں سے ہے جبکہ تھر کے سرکاری اسپتالوں میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

تازہ ترین