• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پیشی، نون لیگی خاتون MPA اور پولیس میں تلخ کلامی


لاہور کی احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) رخسانہ کوثر کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں آج رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کے سلسلے میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی پیشی تھی۔

اس موقع پر اپنے مسلم لیگ نون کے کارکنوں اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نون لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر بھی احتساب عدالت لاہور پہنچی تھیں۔


مسلم لیگ نون کی ایم پی اے رخسانہ کوثر کو پولیس اہلکاروں نے احتساب عدالت کے اندر جانے سے روک دیا۔

مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والی پنجاب اسمبلی کی رکن رخسانہ کوثر روکے جانے پر برہم ہو گئیں جس کے بعد ان کا پولیس اہلکاروں سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

تازہ ترین