• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیجنڈری کرکٹر معین خان کا بہو رانی مریم انصاری کو خوش آمدید

پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق وکٹ کیپر معین خان کی جانب سے اُن کی بہو رانی مریم انصاری کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔

معین خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بڑے بیٹے اویس خان اور اُن کی اہلیہ و اداکارہ مریم انصاری کے نکاح کی تقریب کی دلکش تصویر شیئر کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں مریم انصاری گولڈن رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس اپنے شوہر کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھی ہیں۔

معین خان نے اس خوبصورت تصویر کے کیپشن میں اپنی بہو رانی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’مریم آپ کو خان فیملی میں خوش آمدید۔‘

لیجنڈری کرکٹر کی اس پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی بڑی تعداد اُن کے بیٹے اور بہو کو نئی زندگی کی شروعات کے لیے مبارکباد دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم انصاری اور  لیجنڈری کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے نکاح کی تقریب دو روز قبل منعقد کی گئی تھی جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

دوسری جانب مریم انصاری نوجوان اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، علی انصاری نے جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اُن کی بہن مریم انصاری بھی کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین