• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی اصولی منظوری


وفاقی کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی اصولی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ گریڈ ایک تا 16 تک کے 3 لاکھ 70 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔

اس معاملے پر گزشتہ روز سرکاری ملازمین سے مذاکرات کرنے والے وفد کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کابینہ کو بریفنگ دی۔

کابینہ اجلاس میں کہاگیا کہ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں گی جبکہ صوبائی اداروں کی تنخواہوں کے معاملات صوبے خود دیکھیں گے۔


ذرائع کے مطابق کابینہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا کہ مختلف وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں میں سی ای او اور سربراہان کی 80 پوسٹیں خالی ہیں۔

وزیراعظم نے اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان کی پوسٹیں خالی ہونے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ سیکریٹری کی سرزنش کی۔

عمران خان نے استفسار کیا کہ یہ پوسٹیں کیوں خالی ہیں؟ اور ہدایت کی کہ ذمے داران کا فوری تعین کریں، عہدے خالی ہونے سے بھی 6 ماہ میں پہلے تقرریوں کی پلاننگ کر لی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس عمران خان نے سگریٹ اسمگلنگ سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کابینہ کو کورونا وائرس کی ملک میں موجودہ صورتحال اور ویکسینیشن کے عمل پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترجیحات کا تعین کیا جاچکا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کے بعد بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔

اجلاس میں اسلام آباد میٹرو بس سروس منصوبے کے بارے میں بریفنگ آئندہ اجلاس تک کے لیے موخر کردی گئی۔

تازہ ترین