• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کے سامنے جمہوریت مخالف آگئے، وزیراعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی مخالفت پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں اور رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں شفاف انتخابات کی مخالف ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے سامنے آگیا ہے کون جمہوریت کا مخالف ہے، سینیٹ انتخابات میں منڈیاں لگتی ہیں جسے روکنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے سامنے آگیا ہے کہ کون جمہوریت کا مخالف ہے، اپوزیشن ملک میں شفاف انتخابات کی مخالف ہے۔


اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نہیں چاہتی پارلیمنٹ مضبوط ہو، سینیٹ انتخابات میں منڈیاں لگتی ہیں جسے روکنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ کی منڈیوں کی قیمت عوام ادا کرتے ہیں، اپوزیشن اسی کرپشن اور منڈیوں کے سلسلہ کو بچانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شفافیت لا کر ہی رہیں گے، میری 22 سالہ جدوجہد اسی کرپٹ نظام کے خلاف ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا اوپن ووٹنگ سے متعلق جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے، ایوان بالا میں اوپن ووٹنگ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی منڈیوں سے عوام کا پارلیمنٹ سے اعتماد اٹھ جاتا ہے، اپوزیشن کے موجودہ نظام سے مفادات جڑے ہیں، عوام کو پتہ چل گیا اپوزیشن اور عوام کے مفادات الگ ہیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم کو وزیر قانون سلطان مھمد کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر ن لیگ کا موقف سیاسی ہتھکنڈا ہے، ہمارے دامن صاف ہیں، اپوزیشن کا ہرحربہ ناکام ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف رہبر کے بھیس میں رہزن ہیں، نوازشریف سیاست میں پیسہ لے کر آئے، ان لوگوں نے سینیٹ کو کاروبار بنایا ہوا ہے۔

تازہ ترین