• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزاد رائے کے نئے گانے کو سیاستدان بھی پسند کرنے لگے


معروف گلوکار اور سماجی رہنما شہزاد رائے کے نئے گانے کو سیاستدانوں کی جانب سے بھی پسندیدگی کی سند مل گئی۔

سیاستدانوں نے شہزاد رائے کے گیت ’کون کس کا آدمی ہے؟‘ کو خوب پسند کیا اور ساتھ ہی اس بات کی حمایت کردی کہ یہ جاننا لازمی ہے کہ کون کس کا آدمی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، سابق وزیرداخلہ اور پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما رحمٰن ملک، ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے گانے کو پسندیدگی کی سند عطا کی۔


شہزاد رائے ایک بار پھر سیاسی حالات کو سر اور ساز میں سمیٹ لائے ہیں، اُن کے نئے گانے کے دلچسپ بول ہیں ’کون کس کا آدمی ہے‘۔

اس گانے نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، قومی سطح پر جانے مانے سیاستدانوں نے بھی اس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین