حکومت نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے پشاور کے آبائی گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔
دلیپ کمار کے پشاور کے آبائی گھر کی قیمت پر حکومت اور مالک مکان کے درمیان معاملات بننے کے امکانات معدوم ہوگئے۔
مالک مکان کی طرف سے گزشتہ روز 35 کروڑ مانگے جانے پر حکومت نے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کردی ہے۔
مالک مکان نے گزشتہ روز ڈی سی پشاور کے دفتر میں جمع کرائی گئی درخواست میں 7 کروڑ روپے فی مرلہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
حکومت کی طرف سے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کیے جانے کے بعد علاقے کے پراپرٹی ڈیلرز کا موقف بھی سامنےآگیا۔
پراپرٹی ڈیلرز کے مطابق محلہ خدا داد میں فی مرلہ زمین کی قیمت 3 تا 5 کروڑ روپے کے درمیان ہے۔
محکمہ آثار قدیمہ حکام کے مطابق گھر کی خریداری کے لیے سیکشن فور کے تحت مکان کی قیمت مقرر کردی گئی ہے، جلد ضلعی انتظامیہ کو رقم ادا کردی جائے گی۔