• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور، 86 سالہ دولہے کی 65 سالہ دُلہن سے محبت کی شادی

قصور کے علاقے چونیاں میں ایک جوڑے نے بڑھاپے میں پسند کی شادی کر لی۔ 

نواحی گاؤں منوریاں میں 86 سالہ عطر خان نے 65 سالہ نذیراں بی بی سے محبت کی شادی کر لی، دونوں بچپن سے ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے۔

عطر خان کے چار بچے ہیں، اس کی پہلی بیوی چھ سال پہلے انتقال کر گئی تھی جبکہ نذیراں بی بی کا پہلا شوہر نو سال پہلے وفات پا گیا تھا، نذیراں بی بی کے بھی چھ بچے ہیں۔


نوبیاہتا معمر جوڑے کا کہنا تھا کہ اولاد نے اِنہیں ٹھکرا دیا جس کے بعد انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

86 سالہ عطر خان اور 65 سالہ نذیراں بی بی کی شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین