• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بختاور بھٹو کے عروسی لباس میں سونا استعمال نہیں ہوا‘، ڈیزائنر وردہ سلیم

بختاور بھٹو زرداری کا عروسی لباس تیار کرنے والی ڈزائینر وردہ سلیم کا کہنا ہے کہ بختاور کے شادی کے جوڑے میں کوئی سونے کی تار استعمال ہوئی ہے اور نا ہی کوئی ہیرا استعمال کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بختاور بھٹو زرداری کے شادی کے جوڑے سے متعلق افواہوں کو رَد کرتے ہوئے ڈزائنر وردہ سلیم نے اپنے حالیہ انٹریو میں بتایا ہے کہ بختاور بھٹو زرداری خود  اُن کے پاس جوڑا بنوانے آئی تھیں، بختاور کے پاس اُن کے  ڈزائین کردہ جوڑوں کی کچھ تصاویر بھی موجود تھیں جس سے لگ رہا تھا کہ بختاور بھٹو اپنے جوڑے سے متعلق بالکل واضح خیالات رکھتی ہیں کہ اُنہیں کیسا جوڑا بنوانا ہے۔


وردہ سلیم نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں بختاور بھٹو کا جوڑا بناتے ہوئے کسی قسم کا کوئی پریشر محسوس نہیں ہوا تھا مگر انہوں نے بختاور بھٹو کے جوڑے کو ڈزائین کرتے ہوئے انجوائے کیا، بختاور بھٹو کی جانب سے اُنہیں تنگ نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی زیادہ مشورے دیئے گئے تھی، انہوں نے بڑی آسانی سے آرام سے یہ جوڑا تیار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وردہ سلیم کا کہنا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری کے جوڑے پر مارکیٹ میں دستیاب مٹیریل سے ہی کڑھائی کی گئی ہے۔

اُن کا بتانا تھا کہ اس جوڑے کو بنانے کے لیے 90 کاریگروں نے 2 شفٹس میں کام کیا تھا، کیونکہ وقت بہت کم تھا اور جوڑا تیار کرنا تھا، ایسا جوڑا عام طور پر 6 سے 7 ماہ میں تیار ہوتا ہے مگر وقت کی کمی کے سبب اس جوڑے کو 700 ہزار گھنٹوں سے بھی زائد وقت میں تیار کیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس جوڑے کو تیار کرنے کے لیے 24 گھنٹے بھی کام کیا گیا ہے جبکہ جوڑے کی تیاری میں میں ڈھائی سے تین ماہ لگے ہیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین