• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیفینیٹڈ کافی کا استعمال ہارٹ فیل کے خطرات کو کم کرتا ہے، تحقیق

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کافی کا استعمال ہارٹ فیل ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

اس حوالے سے امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کیفینیٹڈ کافی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایک یا اس سے زائد کپ کافی پینے سے ہارٹ فیل کے خطرات کم ہوسکتے ہیں۔

تاہم اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ڈی کیفینیٹڈ کافی سے یہ فوائد حاصل نہیں کیے جاسکتے، اور اس سے ہارٹ فیل ہونے کے خطرات بڑھتے ہیں۔

اس تحقیق میں کافی کے استعمال کو بڑھانے سے امراض قلب میں کمی کے کوئی واضح شواہد تو سامنے نہیں آئے جیسے کہ تمباکو نوشی ترک کرنے، وزن کم کرنے اور ورزش کرنے سے یقینی طور پر اس مرض کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

اس تحقیق کے سینیئر ماہر اور یونیورسٹی آف کولو راڈو کے سینٹر فار پرسنلائزڈ میڈیسن کے اسکول آف میڈیسن آرورا کے اسسٹنٹ پروفیسر آف کارڈیالوجی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ پی کائو کا کہنا ہے کہ امریکا میں جن امراض سے سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں ان میں دل کی بیماری شامل ہے اور دل کی بیماریوں میں شریانوں کے بلاک ہونے، ہارٹ فیل اور اسٹروک سے بہت زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ 


انکا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے سگریٹ نوشی، عمر اور ہائی بلڈ پریشر اس بیماری کے اہم رسک فیکٹرز میں شامل ہیں۔

تازہ ترین