• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، جنرل ندیم رضا


چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی زیر صدارت جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس راول پنڈی میں ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ابھرتے ہوئے علاقائی جیواسٹریٹجک ماحول، اسٹریٹجک اور روایتی پالیسیوں کے دائرے میں تیز رفتار پیش رفت اورمسلح افواج کی آپریشنل تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو سراہا، اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔


کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی مدد کرتا رہے گا، مسلح افواج ہر طرح کے خطرے کا بھرپور جواب دیں گی۔

شرکا نے کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور این سی او سی کی خدمات کو سراہا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سربراہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سمیت وزارت دفاع، وزارت دفاعی پیداوار اور سہ فریقی خدمات کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین