• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، بلاول نے سینیٹ کیلئے پی پی امیدوار فائنل کرلیے


سینیٹ الیکشن کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جس کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے منظوری دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی آئندہ مدت کے لیے شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل ہوا ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کو نامزد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور جنرل نشست کیلئے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کو بھی ٹکٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ طلب کر لیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین