پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے الیکشن کمیشن آفس کی چائے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اس بار اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چائے کی تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں ایک شخص کے ہاتھ میں ٹرے ہے جس میں چائے کے پانچ کپ موجود ہیں۔
شرمیلا فاروقی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الیکشن کمیشن آفس میں مزیدار دودھ پتّی۔‘
پی پی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جسے دیکھ کر واضح ہو رہا ہے کہ اُنہیں الیکشن کمیشن آفس کی دودھ پتّی کافی پسند آئی ہے۔
شرمیلا فاروقی کے اس ٹوئٹ کو صارفین خوب پسند کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی 15 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے۔