کسٹمز اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی میں 30 کروڑ مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔
کسٹمز ترجمان کے مطابق لکپاس کے مقام پر کارروائی میں 70 ہزار کلو چھالیہ برآمد ہوئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کارروائی میں 18 ہزار کلو بادام، 1800 کلو چائنیز نمک، 212 عدد ٹائرز اور کپڑا بھی برآمد ہوا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ کارروائی میں 7 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔