• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی: غیر قانونی سوسائٹیز، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

خیبر پختون خوا میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملے پر حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق شقوں میں ترمیم کی جائے گی۔

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرنے والوں کے خلاف جرمانے بڑھائے جائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں کام کرنے سے پہلے حکومت سے این او سی لینا ضروری ہو گا۔

سیکریڑی لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایکٹ میں ترمیم کا مقصد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام روکنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو تمام ضوابط پورا کرنے کا کہا جائے گا، بیشتر ہاؤسنگ سوسائٹیز زرعی زمینوں پر بنائی گئی ہیں۔

شکیل احمد میاں نے یہ بھی بتایا ہے کہ پشاور میں 150 سے زیادہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے پاس این او سی نہیں ہے۔

تازہ ترین