اسلام آباد(خصوصی نامہ گار)اسلام آباد میں گزشتہ دنوں چار افراد کی ہلاکت کا موجب بننے والی گاڑی کے کالے شیشے ڈرائیور کی شنا خت میں رکاوٹ بن گئے، مقدمے میں نامزد ملزم اذلان کی عبوری ضمانت آج ختم ہو جا ئی گی،کل عدالت میں پیش کیا جائیگا، عدالت پولیس کو کل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر چکی ہے ،پولیس کے مطابق فارنزک کے لیے بھیجی گئی رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی ، زخمیوں کا بیان قلم بند کر چکے ہیں ،موٹرسائیکل سوار فیصل کو گھر بھیج دیا گیا، مقدمے کا مدعی مجیب الرحمان ابھی تک بہتر نہیں ہو سکا ،مقدمے کے تفتیشی سب انسپکٹر آصف شاہ کا کہناہےکہ مزید شہادتیں بھی جمع کر رہے ہیں،نامزد ملزم اذلان کی والدہ کشمالہ طارق ،والد وقاص اور ڈرائیور فیض نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ ان کا بیٹاحادثے کا موجب بننے والی گا ڑی میں سوار نہیں تھا۔